امریکا نے حملے روکنے کا اعلان بمباری میں اُڑادیا،اصفہان پرتابڑ توڑحملے،26افراد جاں بحق،14بچے اور خواتین بھی شامل

تہران(جانوڈاٹ پی کے)امریکا نے حملے روکنے کا اعلان بمباری میں اُڑادیا،اصفہان پرتابڑ توڑحملے،26افراد جاں بحق،14بچے اور خواتین بھی شامل۔
ایران کیخلاف امریکا اور اسرائیل کے حملے جاری ہیں، اصفہان میں رہائشی عمارتوں پر بمباری سے 26 شہری جاں بحق ہوگئے جن میں سات بچے اور سات خواتین شامل ہیں۔
قم شہر میں چھ شہری امریکی اور اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنے، ہلال احمر ایران کے مطابق تہران میں بھی رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔ چار ہفتوں سے جاری جنگ میں 1937 ایرانی جاں بحق ہوچکے ہیں۔
ایران نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر میزائل داغ دیے ، کویت، بحرین اور قطر میں بھی امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ پاسداران انقلاب نے بغیر اجازت آبنائے ہرمز عبور کرنے کی کوشش کرنے پر ایک بحری جہاز کو نشانہ بنایا۔
سعودی وزارت دفاع کے مطابق دارالحکومت ریاض پر 6 میزائل داغے گئے۔ دو کو فضا میں تباہ کیا گیا۔ چار غیر آباد علاقے میں گر گئے۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔



