ایران کاآبنائے ہرمزپاکستان کیلئے بلا روک ٹوک کھولنے کا اعلان

اسلام آباد( خصوصی رپورٹ/جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان کی انٹیلیجنس ایجنسیوں نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف کو قتل کرنے کی اسرائیلی سازش کو ناکام بنا کر ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنی مہارت کا لوہا منوا لیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی خفیہ ایجنسی ‘موساد’ نے ان دونوں رہنماؤں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلئے ایران میں اپنے ایجنٹ سرگرم کر رکھے تھے

پاکستان نے بروقت معلومات حاصل کر کے نہ صرف ایرانی انٹیلیجنس کو آگاہ کیا بلکہ ان 5اہم ایرانی شخصیات کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

پاکستان نے ٹرمپ انتظامیہ سے رابطہ کر کے واضح کیا کہ اگر ان رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا تو امن مذاکرات کا عمل ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائے گا، جس پر امریکانے اسرائیل کو اس کارروائی سے روک دیا۔یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ28فروری کو ایران پر ہونے والے امریکی حملے سے24گھنٹے قبل پاکستان نے تہران کو پیشگی اطلاع دے دی تھی، جس کی تصدیق ترک اور ایرانی صحافیوں نے بھی کی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں پاکستان کے ذریعے موصول ہونے والی15نکاتی امن تجاویز کی تصدیق کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کو پاکستان کے لیے بلا روک ٹوک کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کا یہ ‘آؤٹ آف دی باکس’ کردار اور انٹیلیجنس شیئرنگ نہ صرف برادر ملک ایران کے تحفظ کے لیے ہے بلکہ اس کا مقصد اپنی سرحدوں کے قریب اسرائیلی اثر و رسوخ کو روک کر اپنے قومی مفادات کا تحفظ کرنا بھی ہے۔

کیا پاکستان کی یہ انٹیلیجنس ڈپلومیسی مشرقِ وسطیٰ میں مستقل امن کی بنیاد بنے گی؟صحافی معظم فخر کا یہ خصوصی تجزیہ آخر تک ملاحظہ فرمائیں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button