ابوظہبی،میزائل حملے میں پاکستانی جاں بحق،بھارتی بھی چل بسا

ابوظہبی(جانوڈاٹ پی کے)ابوظبی میں میزائل کا ملبہ گرنے سے مرنیوالے دونوں افراد کی شناخت ہوگئی۔

ابو ظہبی میں میزائل کا ملبہ گرنے سے جاں بحق دونوں افراد کی شناخت ہو گئی ہے جن میں ایک پاکستانی اور ایک بھارتی شہری شامل ہے ۔ابوظہبی میں حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایک میزائل کا ملبہ گرنے سے دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق متعدد کاروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔مشرقِ وسطیٰ میں جاری لڑائی کے دوران ابو ظہبی کو بھی متعدد حملوں کا سامنا رہا ہے اور یہاں ایران نے اب تک 2100 سے زائد میزائل اور ڈرونز لانچ کیے ہیں۔اگرچہ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ زیادہ تر حملوں کو روک دیا گیا ہے، لیکن معلومات تک رسائی میں یہاں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔حملوں سے ہونے والے نقصانات کی تصاویر لینے اور ویڈیو ریکارڈ کرنے کی پاداش میں اب تک100سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button