موبائل مکینک نے نرس کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)کوٹ لکھپت کے علاقے میں موبائل مکینک نے نرس کو اغوا کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق ملزم عثمان نے چونگی اسٹاپ سے خاتون کو اغوا کیا اور شامی پارک میں واقع فلیٹ میں لے جا کر تشدد کیا اور زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

ملزم نے 2 ہفتے قبل موبائل مرمت کروانے والی نرس کی ریکی کی تھی۔ ملزم فلیٹ میں محبوس خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔

کوٹ لکھپت پولیس نے درخواست موصول ہوتے ہی فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو شامی پارک سے گرفتار کر لیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

مزید خبریں

Back to top button