پاکستان میں 64 فیصد ریاستی ملکیتی اداروں کا آڈٹ مکمل نہ ہونے کا انکشاف

اسلام آ باد(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان میں64 فیصد ریاستی ملکیتی اداروں کا آڈٹ مکمل نہ ہونےکاانکشاف ہوا ہے۔

وزارت خزانہ کی دستاویزات کے مطابق تقریباً 36 فیصد ریاستی ملکیتی اداروں نے آڈٹ مکمل کیا جبکہ بہت سے ادارے عبوری اعداد و شمار پرچل رہے ہیں، ریاستی ملکیتی اداروں میں اربوں روپے کے فیصلے اندازوں اور مفروضوں پر مبنی ہیں۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق تاخیر یا نامکمل آڈٹ سے حکومت کو مالیاتی مسائل کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے جو اداروں کی نجکاری میں بھی رکاوٹ بن گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button