بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کی سینیٹر شیری رحمان کی صاحبزادی کے انتقال پر تعزیت

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے سینیٹر شیری رحمان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور ان کی صاحبزادی ماروی خورشید ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شیری رحمان کے خاوند سید ندیم حسین سے بھی تعزیت کی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سعید غنی اور جمیل سومرو بھی موجود تھے اور مرحومہ کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک رہے۔
اس موقع پر ماروی خورشید ملک کے بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے مرحومہ کی خدمات اور یاد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کیا۔



