صدر آصف علی زرداری نے معاشی پالیسیوں میں عوامی ریلیف کی ہدایت دیدی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)صدر مملکت آصف علی زرداری نے  معاشی پالیسیوں میں عوامی ریلیف کو ترجیح دی جانے کی ہدایت کردی۔

آصف علی زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب اور دیگر وزرا نے ملاقات کی جس دوران امن وامان اور معاشی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر صدر زرداری نے کہا کہ معاشی پالیسیوں میں عوامی ریلیف کو ترجیح دی جائے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بوجھ کو کم سے کم رکھا جائے تاکہ عام آدمی کو سہولت فراہم کی جاسکے۔

مزید خبریں

Back to top button