پنجاب میں عید کے بعد مارکیٹس کے پرانے اوقات کار بحال، دکانیں رات دس بجے بند ہوں گی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)عیدالفطر کے بعد پنجاب بھر میں مارکیٹس بند کرنے کے اوقات کاربحال کردئے گئے، دکانیں رات دس بجے بند ہوں گی۔
پنجاب حکومت کی طرف سے عید الفطر کے موقع پردکانیں بند کرنے کےاوقات کارمیں نرمی کی گئی تھی۔دکانیں چوبیس گھنٹے کھولنے کی اجازت دی گئی تھی، عیدالفطرکے بعد پنجاب حکومت نے اوقات کار میں دی گئی رعایت واپس لے لی ہے ۔ دکانیں اب پرانے ٹائم کےمطابق رات دس بجے بند ہوں گی ۔



