آتشزدگی سے متاثرہ گل پلازا کی ایک دکان میں آگ لگ گئی،عمارت سے نشئی گرفتار

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)آتشزدگی سے متاثرہ گل پلازا کی بیسمنٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا جس کے بعد عمارت میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔اس سے قبل گل پلازا کی ایک دکان میں آگ لگ لگنے کی اطلاع کے بعد پانچ فائر ٹینڈر گل پلازا پہنچے تھے۔پولیس حکام کا بتانا تھا کہ آگ بیسمنٹ کے گیٹ نمبر ایک کے قریب دکان میں لگی جبکہ گل پلازا کےاندر سے نشےکے عادی شخص کوحراست میں لےلیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر نشے کا عادی شخص چوری کے لیے اندر داخل ہوا تھا، حراست میں لیےگئے شخص سے ہی ابتدائی طور پرآگ لگی ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنوبی عاصمہ بتول کا جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتانا تھا کہ عمارت پہلے سے سیل تھی۔واضح رہے کہ 17 جنوری 2026 کو کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع معروف شاپنگ سینٹر گل پلازہ میں آگ لگی تھی، یہ آگ 3 روز تک آگ بھڑکتی رہی اور سانحے میں 70 سے زائد لوگ جاں بحق ہوئے۔



