آبنائے ہرمز صرف دشمن ممالک کیلئے بند،باقی کیلئے کھلاہے،ایران

تہران(جانوڈاٹ پی کے)اقوام متحدہ کی بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن میں ایران کے نمائندے کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز ’ایران کے دشمنوں‘ سے منسلک جہازوں کے علاوہ تمام جہازوں کے لیے کھلا ہے۔
ایرانی نمائندے علی موسوی کا کہنا ہے کہ تہران کے ساتھ حفاظتی انتظامات کے متعلق رابطہ قائم کر کے اس آبی گزرگاہ سے گزرنا ممکن ہے۔
موسوی کا کہنا ہے کہ ’سفارت کاری ایران کی ترجیح ہے۔ تاہم، جارحیت کا مکمل خاتمہ نیز باہمی اعتماد کی بحالی زیادہ اہم ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیلی اور امریکی حملے ’آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال کی جڑ‘ ہے۔
یاد رہے کہ 28 فروری کو ایران پر امریکہ اسرائیل کے نتیجے میں میں شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے ایران وقتاً فوقتاً حملے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کو نشانہ بناتا رہا ہے۔



