ڈیمونا تباہ شد،اسرائیل سمیت دنیا ’’شاکڈایران راکڈ‘‘

​تل ابیب/تہران/ریاض(جانوڈاٹ پی کے)ایران نے اسرائیل کے سب سے حساس ایٹمی مقام ڈیمونا اور نیگو صحرا کو نشانہ بنا کر عالمی ماہرین کو ششدر کر دیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی میزائلوں نے ڈیمونا پر بدترین تباہی مچائی ہے جس کے بعد اس بات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں کہ ایرانی میزائل اسرائیل کے دس تہوں پر مشتمل ملٹی لیئر ڈیفنس سسٹم بشمول آئرن ڈوم، ڈیوڈ سلنگز اور پیٹریاٹ کو چکمہ دے کر وہاں کیسے پہنچے؟

دفاعی ماہرین کا ماننا ہے ایران نے فتح2جیسے ہائپر سونک سٹیلتھ میزائل استعمال کیے ہیں جو ریڈار ابزاربنٹ مٹیریل سے لیس ہیں اور میک15کی رفتار پر پرواز کرتے ہوئے اپنے گرد پلازما کلاؤڈ بنا لیتے ہیں جو انہیں ریڈار کی نظروں سے مکمل اوجھل کر دیتا ہے۔ اس کشیدگی کے سائے اب خلیجی ممالک تک پھیل چکے ہیں جہاں سعودی عرب نے اپنی سرزمین پر ہونے والے مسلسل ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد تہران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور ایرانی ملٹری اتاشی سمیت تمام سفارتی عملے کو 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ انہیں ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا پورا حق حاصل ہے اور ادھر سوشل میڈیا پر پاکستانی ایف 16 طیاروں کی سعودی عرب میں تعیناتی کی خبریں گردش کر رہی ہیں تاہم حقائق کے مطابق پاکستان کا کوئی بھی جنگی طیارہ اس وقت وہاں موجود نہیں ہے البتہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک ڈیفنس ایگریمنٹ موجود ہے جس کے تحت کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاکستان سعودی عرب کے دفاع کا پابند ہے اور پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی حالیہ صورتحال کے تناظر میں واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور اندرونی خلفشار پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر مکمل تجزیہ جاننے کے لیے معظم فخر کا یہ وی لاگ اس لنک پر ملاحظہ کریں

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button