سینیٹر شیری رحمان کی جواں سال صاحبزادی انتقال کرگئیں

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کی جواں سال صاحبزادی انتقال کرگئیں۔پی پی پی سیکریٹریٹ کےمطابق 35سال کی ماروی ملک برین ہمیرج کے باعث کراچی کے اسپتال میں زیر علاج تھیں،اہل خانہ کےمطابق ماروی ملک کو پانچ دن قبل کلفٹن کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔35 برس کی ماروی ملک کوتین دن قبل طبعیت خراب ہونے پر وینٹی لیٹر پرمنتقل کیاگیا.
خاندانی ذرائع کےمطابق ماروی ملک کا انتقال برین ہیمرج سے ہوا،مرحومہ کی نمازِ جنازہ کل بروز پیر سہ پہرساڑھے تین بجے ڈی ایچ اے فیز ایٹ کراچی میں اداکی جائے گی،جس کے بعد تدفین مقامی قبرستان میں کی جائےگی
سیاسی،سماجی حلقوں کی جانب سےشیری رحمان اورانکے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار اور مرحومہ کے درجات کی بلندی اوراہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعائیں کی جارہی ہیں۔
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹر شیری رحمٰن کی صاحبزادی ماروی خورشید ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ماروی ملک کے انتقال پر شیری رحمان سے اظہار تعزیت کیا،شیری رحمان کےلیےصبر جمیل کی دعاکی،شازیہ مری کا کہنا ہےکہ دکھ کی اس گھڑی میں شیری رحمٰن اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔



