سندھ میں60فیصدسرکاری گاڑیاں گراؤنڈ کردی گئیں

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے کفایت شعاری کے اہم فیصلے کے تحت مختلف سرکاری محکموں کی60فیصد سرکاری گاڑیاں گراؤنڈ کر دی گئی۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے ک ہ مجموعی طور پر47سے زائد محکموں میں موجود2837گاڑیوں میں سے1524گاڑیاں گراؤنڈ کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گراؤنڈ کی جانے والی گاڑیوں میں صحت، خزانہ، اسکول ایجوکیشن، انرجی اور اینٹی کرپشن جیسے محکمے بھی شامل ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ بعض محکموں میں یہ شرح 65 فیصد سے بھی تجاوز کر گئی ہے، انٹر پروونشل کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ میں تمام گاڑیاں گراؤنڈ کر دی گئی ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا فیصلہ بڑھتے ہوئے ایندھن اخراجات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ حکومتی اخراجات میں نمایاں کمی لائی جا سکے،اس اقدام کا مقصد توانائی کی کھپت میں کمی لانا، سرکاری اخراجات کو کم کرنا اور وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بنانا ہے۔انہوں نے مزید کہا صوبائی حکومت ملکی مفاد میں کفایت شعاری پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کر رہی ہے۔کفایت شعاری کے اقدامات سے نہ صرف اخراجات کم ہوں گے بلکہ سرکاری وسائل کا بہتر استعمال بھی ممکن ہوگا۔حکومتی اقدام سے ایندھن کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہوگی، تمام محکموں کو پالیسی پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے،ضرورت کے مطابق اہم اور ہنگامی نوعیت کی گاڑیاں بدستور استعمال میں رہیں گی۔

مزید خبریں

Back to top button