پنجاب کے بعد اسلام آباد ٹریفک پولیس کا بھی یونیفارم تبدیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پنجاب کے بعد اسلام آباد ٹریفک پولیس کا یونیفارم بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔

ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس کا یونیفارم بلیک اور گرے رنگ میں تبدیل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں دفاتر میں تعینات اہلکاروں کی وردی تبدیل کی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں فیلڈ اسٹاف کو نیا یونیفارم فراہم کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی ٹی ٹریفک پولیس کو جدید الیکٹرک ایس یو وی گاڑیاں بھی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ الیکٹرک گاڑیاں عید کے موقع پر مختلف شاہراہوں پر تعینات کی جائیں گی تاکہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button