وزیراعلیٰ سندھ کا عید کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں 90 روز کی رعایت کا اعلان

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عید کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں 90 روز کی رعایت کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ قیدیوں کو عید کے موقع پر سزا میں 90 روز کی معافی دی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ دہشت گردی، جاسوسی، ریاست دشمن سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔
اس کے علاوہ قتل، زیادتی،اغوا ،ڈکیتی، رہزنی اور مالی غبن کے قیدیوں کو بھی رعایت نہیں ملے گی۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ منشیات، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے قیدی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔



