کراچی میں طوفانی بارش،کئی درخت اکھڑ گئے،نشیبی علاقے زیر آب،حادث میں ایک شہری جاں بحق،متعدد زخمی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید طوفانی ہواؤں کے بعد موسلادھار بارش،کراچی کے تقریباً تمام ہی علاقوں میں شدید طوفانی ہواؤں کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔
ذرائع کے مطابق طوفانی ہواؤں کے باعث کئی علاقوں میں بل بورڈ اور درخت گرنے کی اطلاعات ہیں۔
کراچی شہر میں طوفان بادو باراں کے باعث کئی علاقوں میں بجلی بند ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق بارش کے دوران مختف حادثات میں ایک شہری جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
گلشن اقبال، گلستان جوہر، ملیر، لانڈھی، کورنگی، اورنگی، لیاقت آباد، اولڈ سٹی ایریا، نمائش، صدر سمیت کئی علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے بعد تیز بارش ہوئی۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے شہر کی جانب سسٹم بڑھنے کی پیش گوئی کر رکھی تھی جس کے بعد یہ سلسلہ رات گئے تک جاری ہے گا اور جمعے ہفتے کو نیا سسٹم داخل ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شاہراہ فیصل پر ہواؤں کی رفتار90 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ ماڑی پور میں ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 97 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔



