اسلام آباد اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش،موسم خوشگوارہوگیا

اسلام آباد(رپورٹ:راجہ ضمیر/جانوڈاٹ پی کے)اسلام آباد اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش،موسم خوشگوارہوگیا۔اسلام آبادکادرجہ حرارت تقریباً 14سے16ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر اور گردونواح میں بادل چھائے رہیں گے جبکہ بعض مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش بھی متوقع ہے۔مارگلہ ہلز کے پہاڑی علاقوں میں نمی زیادہ ہونے کے باعث موسم مزید ٹھنڈا اور خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے۔بارش کے باعث پہاڑی راستے پھسلن کا شکار ہو سکتے ہیں، اس لیے شہریوں اور سیاحوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں آنے والے افراد کو خاص طور پر محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے، کیونکہ بارش کے دوران راستے خطرناک ہو سکتے ہیں۔آئندہ چند دنوں میں موسم بتدریج بہتر ہونے کا امکان ہے، تاہم وقفے وقفے سے بادل اور ہلکی بارش جاری رہ سکتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button