عید پر اسلام آباد کے شہریوں کیلئے بڑی خبر!فائیو جی سروس شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)حکومت نے اسلام آباد میں عیدالفطر پر صارفین کو فائیو جی سروس کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ابتدائی طور پر وفاقی دارالحکومت کے چند علاقوں میں شہری عید پر تیز ترین انٹرنیٹ سے مستفید ہوسکیں گے۔

پاکسان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے ٹیلی کام کمپنیوں کو کل فائیو جی لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور فائیو جی لائسنس کے اجرا کے حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

پی ٹی اے حکام نے بتایا کہ ٹیلی کام کمپنیوں کو فائیو جی لائسنس کل جاری کر دیا جائے گا، ٹیلی کام کمپنیوں نے پی ٹی اے کو بینک گارنٹی جمع کروا دی ہے اور لائسنس کے اجرا کی صورت میں کمپنیاں عیدالفطر پر 5جی سروس شروع کرسکیں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ تینوں ٹیلی کام کمپنیوں کو ایک ساتھ لائسنس کا اجرا کیا جائے گا، فائیو جی اسپیکٹرم خریدنے والی ہر کمپنی 15 ملین ڈالرز کی بینک گارنٹی جمع کروانے کی پابند ہے اور کمپنیاں فائیو جی لائسنس کی شرائط پر پورا اترنے کے لیے بینک گارنٹی جمع کروائیں گی۔

مزید خبریں

Back to top button