پاکستان کی مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کو کم کرنے کیلئے ثالثی کی پیشکش

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے الجزیرہ کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا پاکستان ایران میں صورتحال کو بہتر بنانے اور مزید عدم استحکام کو روکنے کے لئے سنجیدہ طور پر کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ خطے کے ممالک کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں، جس کی وجہ سے وہ مختلف فریقین کے ساتھ رابطے میں ہے اور توازن برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مختلف شراکت داروں کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہے اور ہم ہمیشہ چاہتے ہیں کہ تعلقات میں توازن برقرار رہے، میرا خیال ہے کہ ہم خطے کے ممالک کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔



