پشاور: تھانہ بڈھ بیر کی پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا دستی بم سے حملہ، 2 اہلکار زخمی

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے  تھانہ بڈھ بیر کی چوکی زنگلی پر دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق تھانہ بڈھ بیر کی چوکی پر نامعلوم افراد کی جانب سے ہینڈ گرینیڈ پھینکے گئے، جس میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو رضاکار موقع پر پہنچے، زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلیے فوراً لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کی بھرپور جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرارہونے پر مجبور ہوگئے۔

مزید خبریں

Back to top button