متحدہ عرب امارات پر حملوں میں ایک اور پاکستانی ہلاک

دبئی(جانوڈاٹ پی کے)متحدہ عرب امارات پر حملوں میں ایک اور پاکستانی جاں بحق ہو گیا۔

امارتی حکام کے مطابق اماراتی فضائی دفاع نے بیلسٹک میزائل حملے کو ناکام بنایا ، ابوظبی کے علاقے بنی یاس میں میزائل کے ٹکڑے گرے جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا۔

متحدہ عرب امارات میں حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 ہوگئی ہے، حالیہ کشیدگی میں تین پاکستانی شہری مارے جاچکے ہیں، ایک پاکستانی دبئی میں جبکہ 2 ابوظبی میں جاں بحق ہوئے۔

مزید خبریں

Back to top button