ایران کا اپنے فٹبال ورلڈکپ کے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے کا مطالبہ

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران نے فٹبال ورلڈ کپ کے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
صدر ایران فٹبال فیڈریشن مہدی تاج کا کہنا ہے کہ جب ڈونلڈ ٹرمپ خود کہہ رہے کہ ہمارا امریکا جانا ٹھیک نہیں تو ہم نہیں جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے پر بات چیت جاری ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے پچھلے دنوں کہا تھا کہ ایران فٹبال ٹیم کی سکیورٹی کیلئے بہتر ہے کہ وہ امریکا نہ آئیں۔
فیفا کو ایران کے میچز امریکا سے باہر منتقل کرنے پر لاجسٹک چیلنج کا سامنا ہوگا۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ فیفا کے جانب سے ایران کا مطالبہ تسلیم کیے جانے کا امکان کم ہے۔
دوسری جانب فیفا نے ردعمل میں کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے معاملے پر ایران سمیت تمام رکن ملکوں سے رابطے میں ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایران نے رواں سال امریکا میں ہونے والے فیفا فٹبال ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
الجزیرہ کے مطابق ایرانی وزیرکھیل احمد دنیا مالی نے اعلان کیا تھا کہ ایران ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کر سکتا، امریکا کی جانب سے ہمارے سپریم لیڈر کو شہید کیے جانے کے بعد ہم امریکا میں ورلڈکپ نہیں کھیل سکتے۔
فیفا ورلڈکپ 2026 امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں کھیلا جانا ہے۔



