موٹروے پولیس کے اوورچارجنگ، اوورلوڈنگ پر گاڑی مالکان کو جرمانے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) موٹروے پولیس کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر ٹرانسپورٹرز کی جانب سے اوور چارجنگ اور اوورلوڈنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق زائد کرائے کی مد میں وصول کی گئی 9 لاکھ روپے سے زائد رقم سواریوں کو واپس کر دی گئی۔

آئی جی موٹروے پولیس سلطان احمد چودھری کی ہدایات پر زائد کرائے اور اوورلوڈنگ کے خلاف خصوصی مہم 15 مارچ سے جاری ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق اوورلوڈنگ کرنے پر 908 گاڑیوں جبکہ اوورچارجنگ پر 382 سواری والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

اس مہم کے دوران 767 پبلک سروس وہیکلز کو روٹ پرمٹ نہ ہونے پر جبکہ 401 گاڑیوں کو زائد المعیاد روٹ پرمٹ ہونے پر چالان کیا گیا۔

ترجمان موٹر وے پولیس نے بتایا کہ 594 پبلک سروس وہیکلز کو فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر جبکہ 351 گاڑیوں کو زائد المعیاد فٹنس سرٹیفکیٹ ہونے پر چالان کیا گیا۔

موٹروے پولیس کے ترجمان نے کہا کہ شہری اپنی شکایات ہیلپ لائن 130 یا سوشل میڈیا ہینڈل @NHMP پر درج کروا سکتے ہیں۔

کفایت شعاری و ایندھن کی بچت کے پیش نظر نئی حدِ رفتار کی خلاف ورزی پراب تک 20 ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس کے افسران ملک بھر کے ٹول پلازوں پر نئی حدِ رفتار سے متعلق آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button