آپریشن غضب للحق، پاک افواج کےکابل اور ننگرہار میں کامیاب فضائی حملے، ایمونیشن اور ٹیکنیکل انفرااسٹرکچر تباہ کردیا

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)آپریشن غضب للحق میں پاک افواج کے  افغانستان میں کامیاب فضائی حملے  جاری  ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق  پاک افواج نے 16 مارچ کی شب کابل اور ننگر ہار میں افغان طالبان کی فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ان حملوں میں پاک افواج نے کابل میں دو مقامات پر ٹیکنیکل سپورٹ انفرااسٹرکچر اور ایمونیشن اسٹوریج کو مؤثر انداز میں تباہ کیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فضائی حملےکے بعد سیکنڈری ڈیٹونیشن کی وجہ سے بلند ہوتے شعلے اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ یہ بارود کا بہت بڑا ذخیرہ تھا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ  افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا ڈرگ اسپتال کو نشانہ بنانےکا بیان مضحکہ خیز ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ننگر ہار میں  بھی کارروائی کرتے ہوئے پاک افواج نے 4  مقامات پر افغان طالبان کی ملٹری تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ ننگر ہار میں ملڑی تنصیبات سے ملحقہ لاجسٹک انفرااسٹرکچر کو تباہ کیا گیا، فضائی کارروائیوں میں ایمونیشن، ٹیکنیکل انفرااسٹرکچر کو  بھی تباہ کیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی۔

مزید خبریں

Back to top button