کراچی میں ایف آئی اے کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام دفاتر پر چھاپہ، اہم ریکارڈ اور شواہد تحویل میں لےلیے

کراچی (جانوڈاٹ پی کے)کراچی میں ایف آئی اے نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ملیر اور کورنگی کے دفتر پرکارروائی کرتے ہوئے متعدد اہم ریکارڈ اور شواہد تحویل میں لے لیے۔
ترجمان ایف آئی اےکے مطابق کارروائی پروگرام میں مبینہ کرپشن سے متعلق کی گئی۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی کے دوران اہم ریکارڈ اور شواہد تحویل میں لیے، برآمد شدہ اشیاء میں موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور دستاویزات شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق غیر قانونی کٹوتیوں سے متعلق چھپائی گئی شکایات بھی برآمد ہوئیں۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ کچھ مستحقین کے ڈیتھ سرٹیفکیٹس بھی تحویل میں لیے گئے ہیں۔
ترجمان ایف آئی اےکے مطابق ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہےکہ منظم گروہ مستحقین کا استحصال کر رہا تھا۔



