پاک فوج کا آپریشن "غضب للحق” جاری، کرم میں افغان طالبان اور فتنہ خوارج کی پوسٹیں تباہ

کرم(جانوڈاٹ پی کے)افغانستان کی بلا اشتعال کارروائی کے خلاف پاک فوج کا آپریشن غضب للحق جاری ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کرم سیکٹر میں پاک فوج نے مؤثر کارروائی میں افغان طالبان اور فتنہ خوارج کی کئی پوسٹیں تباہ کردیں۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ پاکستان کی مؤثر کارروائی میں متعدد خوارج مارے گئے، باقی فرار ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔



