بلاول بھٹو زرداری کا رحیم یار خان میں دکان کی چھت گرنے کے باعث 6 خواتین کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

رحیم یار خان(جانوڈاٹ پی کے) ضلع میں ایک دکان کی چھت گرنے کے حادثے میں 6 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جانبحق خواتین وہاں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی امدادی رقم وصول کرنے آئی تھیں۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ متعلقہ حکام فوری طور پر واقعے کی تحقیقات کریں گے اور آئندہ ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے زخمی ہونے والی خواتین کے بہتر علاج اور معالجے کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ حادثے کے شکار خاندانوں کے ساتھ تعاون کیا جائے تاکہ وہ اس المناک صورتحال سے نمٹ سکیں۔



