وزیراعظم کی ہدایت پر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم کی ہدایت پر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیاہے، اب غیر ملکی شہری اور کمپنیاں بھی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھول سکیں گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 12 ارب ڈالر سے زائد رقم آ چکی ہے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد 9 لاکھ سے زیادہ ہو گئی۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو حکومتی سیکیورٹیز اور نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری کی اجازت ہو گی ۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کی کوشش ہے، بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات زر 38.3 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں، رواں مالی سال میں ترسیلات زر 42 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 21.6 ارب ڈالر ہیں، پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کیلئے کھلا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button