پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری!کفایت شعاری مہم سے بچنے والے23ارب سے موٹر سائیکل اور رکشہ کو سبسڈی دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)حکومت نے کفایت شعاری پالیسی کے ذریعے بچنے والے23ارب کی رقم سے موٹر سائیکل اور رکشہ کو سبسڈی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سیکریٹری پٹرولیم نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کو بریفنگ میں بتایا کہ یہ سبسڈی بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام ڈیٹا کے مطابق مستحقین کو دی جائے گی،اوگرا اور پیٹرولیم ڈویژن نے سبسڈی کے حوالے سے ورکنگ شروع کردی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کفایت شعاری پالیسی کے تحت جو بچت ہوگی وہ سبسڈی میں دی جائےگی جیسے کورونا میں سبسڈی دی گئی ویسے ہی دی جائے گی۔
کمیٹی ارکان نے کہا کہ یہ 23 ارب روپے کہاں سے آئیں گے کون سے اقدامات کیے گئے؟ 23 ارب کا فائدہ کمپنیوں کے بجائے عوام کو دیا جائے، جس پر حکام نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق بچت کے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔



