پنجاب حکومت کے جہاز کی ویانا سے آج واپسی،ہنی مون اورعمرہ ٹور کی افواہیں دم توڑ گئیں
پنجاب حکومت کے جہاز نے ویانا سے لاہور کیلئے واپسی کی اُڑان بھر لی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)مسلسل تنازعات کے شکاروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سرکاری جہاز کی آج واپسی ہوگی۔
ذرائع کے مطابق گلف سٹریم8مارچ سے ویانا میں تھاجہاں سے آج اس کے واپسی شروع چکی ہے اور رات ساڈھے نو بجے لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گا۔
گلف سٹریم500 کو کچھ عرصہ قبل ہی خریداگیا تھا۔ گلف سٹریم500 کی قیمت کو لے کراپوزیشن اورسوشل میڈیا پرکافی زیادہ چرچا ہوا،خوب تنقید بھی کی گئی۔
یاد رہے کہ وزیراطلاعت پنجاب عظمی بخاری نے بتایا تھا کہ یہ جہاز ایئر پنجاب کے لیے خریدا گیا ہے لیکن بعد ازاں یہ تسلیم کر لیا گیا کہ یہ جہاز حکومت پنجاب نے خریدا ہے اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز اسے استعمال کریں گی۔
ذرائع کے مطابق8مارچ کو یہ جہاز لاہور سے پرواز بھر کر کے آسٹریا کے شہر ویانا پہنچااورپھر تنقید اور تبصروں کا ایک سلسلہ شروع ہو گیا ۔حکومت کی طرف سے کسی واضح موقف کی عدم موجودگی میں پہلے تو وزیر اعلیٰ پنجاب کے حوالے سے یہ افواہیں پھیلائی گئی کہ وہ اس جہاز میں ویانا گئی ہیں یا شاید وہ عمرے کیلئے جا رہی ہیں اوربعد میں جب پنجاب حکومت نے یہ واضح کر دیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب لاہور میں ہی ہیں اور وہ اس جہاز میں کہیں نہیں گئیں تو نئی افواہوں نے جنم لیا اور یہ الزام لگا کہ شاید وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر اس جہاز میں ہنی مون منانے گئے ہیں اس افواہ کی بھی باضابطہ تردید نہ ہونے کی وجہ سے یہ سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی اور جہاز ویانا ہی میں کھڑا رہا۔پنجاب حکومت کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے ایک بیان جاری کیا جس کے مطابق جہاز کو روٹین کی مینٹیننس اور چیک اپ کے لیے ویانا بھیجا گیا ہے اور گزشتہ روزفلائٹ راڈار پر یہ اطلاع اپڈیٹ ہوئی کہ جہاز15مارچ کو واپس لاہور کے لیے روانہ ہوگا۔اس دوران میں جنید صفدر کے حوالے سے بھی تردید اور وضاحت جاری ہوگئی اب اس وقت فلائٹ ریڈار کے ڈیٹا کے مطابق پنجاب حکومت کا گلف سٹریم 500 جہاز ویانا سے لاہور کے لیے روانہ ہو چکا ہے اور رات ساڑھے نو بجے لاہور لینڈ کرے گا۔پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں اس حوالے سے افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ بھی دیا ہے-





