راولپنڈی میں کومبنگ سرچ آپریشن، 17 افغان باشندے گرفتار

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے) پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ طور پر تھانہ صادق آباد کے مختلف علاقوں میں کومبنگ سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران 17 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کی جانچ پڑتال اور دستاویزات کی تصدیق کی گئی، قانونی تقاضے پورے نہ ہونے پر 17 افغان باشندوں کو گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے کوائف کا اندراج کرنے کے بعد انہیں ہولڈنگ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

حکام کے مطابق علاقے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کارروائی کے لئے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید خبریں

Back to top button