آپریشن غضب للحق:پاک افواج نے قندھار میں ٹیکنیکل سپورٹ انفرااسٹرکچر اور ایکوپمنٹ اسٹوریج کو تباہ کردیا

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)آپریشن غضب للحق میں پاک فوج نے افغان طالبان کے خلاف مؤثر فضائی کارروائی کرتے ہوئے قندھار میں ٹیکنیکل سپورٹ انفرا اسٹرکچرکچر تباہ کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افواج نے 14/15 مارچ کی درمیانی شب افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگرد ٹھکانوں سمیت فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں پاک افواج نے قندھار میں ٹیکنیکل سپورٹ انفرااسٹرکچر اور ایکوپمنٹ اسٹوریج کو موثر انداز میں تباہ کیا۔
آپریشن غضب للحق ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملوں کی ویڈیو جاری‼️
ان حملوں میں پاک افواج نے قندھار میں ٹیکنیکل سپورٹ انفراسٹرکچر اور ایکوپمنٹ سٹوریج کو موثر انداز میں تباہ کیا
یہ انفراسٹرکچر اور ایکوپمنٹ سٹوریج افغان طالبان اور دہشت گرد استعمال کرتے تھے pic.twitter.com/6CyJEQkTWg
— Eagle Eye (@zarrar_11PK) March 14, 2026
سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ انفراسٹرکچر اور ایکوپمنٹ اسٹوریج افغان طالبان اور دہشت گرد استعمال کرتے تھے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی۔



