سندھ حکومت کا 23 مارچ یوم پاکستان پر عام تعطیل کا اعلان

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) سندھ حکومت نے 23 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
سندھ حکومت نے 23 مارچ، یوم پاکستان کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور دیگر سرکاری محکمے اس دن بند رہیں گے۔



