امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، اصفہان میں 15 افراد جاں بحق

تہران(جانوڈاٹ پی کے)امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر ایک بار پھر حملہ کیا گیاہے جس میں 15 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے اصفہان کے صنعتی علاقے میں حملہ کیا گیاہے جس میں 15 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہاہے کہ امریکا اوراسرائیل کی مسلط کی گئی ظالمانہ جنگ کے 15  دن گزر چکے ہیں ، دشمن کے حملوں کے باوجود ملک معمول کے مطابق چل رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ حملوں کے باوجود حکومتی  اہلکاروں کی خدمت میں کوئی رکاوٹ نہیں آئی ، حکومتی اہلکار اپنا  کام محنت سے جاری رکھے ہوئے ہیں ، امریکا اور اسرائیل نے ہمارا ملک تباہ کیا ، ہم ملکر دوبارہ تعمیر کریں گے ۔

مزید خبریں

Back to top button