عیدالفطر پر زائد کرایوں کے خلاف بڑا ایکشن، شرجیل میمن کی فوری کارروائی کی ہدایات

کراچی (جانوڈاٹ پی کے) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے عیدالفطر کے موقع پر مسافروں سے زائد کرایے وصول کرنے والوں کے خلاف سخت مہم شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

انہوں نے پولیس، ضلعی انتظامیہ، نیشنل ہائی وے، ٹریفک پولیس اور ٹرانسپورٹ حکام سمیت تمام متعلقہ اداروں کو فیلڈ میں متحرک رہ کر کارروائیاں کرنے کا حکم دیا ہے۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ بعض ٹرانسپورٹرز کی جانب سے خودساختہ طور پر کرایوں میں اضافہ کیا جاتا ہے جس سے مسافروں پر اضافی مالی بوجھ پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا اور بغیر اجازت کرایوں میں اضافہ روکنا متعلقہ اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے دائرہ اختیار میں زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کریں۔

کارروائیوں کی روزانہ رپورٹ محکمہ کو ارسال کی جائے۔

زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز ایکشن لیا جائے۔

سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ مسافروں کو سرکاری مقررہ کرایوں پر محفوظ اور سہل سفر کی سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں متحرک رہیں اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنائیں۔

مزید خبریں

Back to top button