وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، خطے میں امن اور استحکام کیلئےمشترکہ طور پر کام جاری رکھنے پر اتفاق

جدہ(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان  سے ملاقات کرتے ہوئے آزمائشی حالات میں سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے چلتے وزیراعظم شہبازشریف نے جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کی جس میں  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر موجود تھے۔

ملاقات میں وزیراعظم  نے آزمائشی حالات میں سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے میں حالیہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب نے خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ طور پر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہےگا، پاکستان خطے میں امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے کوشش جاری رکھے گا۔

مزید خبریں

Back to top button