میری ذمہ داری ہےکہ صوبے کی خوشحالی کی بات کروں رفتہ رفتہ ہر چیز ہوگی،پورا سندھ جگمگائے گا، نہال ہاشمی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)نامزد گورنرسندھ نہال ہاشمی کی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتاہوں، میری ذمہ داری ہےکہ سندھ کی خوشحالی کی بات کروں رفتہ رفتہ ہر چیز ہوگی،پورا سندھ جگمگائے گا۔
تفصیلات کے مطابق نامزد گورنر سندھ نہال ہاشمی کا کہناتھا کہ نوازشریف اور وزیراعظم شہبازشریف نےمجھ پر اعتماد کیا،صدرآصف زرداری نے بھی اعتماد کیا۔میری ذمہ داری ہے اعتماد پر پورا اُتروں،میری ذمہ داری ہےکہ سندھ کی خوشحالی کی بات کروں،رفتہ رفتہ ہر چیز ہوگی،پورا سندھ جگمگائے گا۔



