برطانوی ہائی کمشنر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، خطے کی خطے کی سیاسی اورسکیورٹی صورتحال پر بات چیت

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)برطانیہ کی ہائی کمشنر  جین میریٹ  نے  سربراہ  جے یو آئی مولانا فضل الرحمان  سے ان کی رہائش گاہ  پر ملاقات کی۔

جے یو آئی کی جانب سے جاری  اعلامیےکے مطابق  ملاقات میں پاکستان اور خطے کی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاکستان افغانستان، اسرائیل،امریکا، ایران اور خلیجی ریاستوں کی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق  ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے برطانیہ سے خطے میں سکیورٹی صورتحال پرکردار  ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

جین میریٹ کا کہنا تھا کہ  ہم اس حوالے سے ان تمام ممالک سے رابطے میں ہیں اور اپنا سفارتی کردار  ادا کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button