بلاول بھٹو زرداری کی نہال ہاشمی کو سندھ کا گورنر بننے پر مبارکباد

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی نہال ہاشمی کو سندھ کا گورنر بننے پر مبارکباد
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری زرداری نے کہا کہ امید ہے گورنر سندھ نہال ہاشمی وفاق اور صوبے میں ہم آہنگی کے لئے مؤثر کردار ادا کریں گے،گورنر سندھ جمہوری روایات کے استحکام اور عوامی مسائل کے حل کیلئے آئین و قانون کے مطابق اپنے فرائض ادا کریں،گورنر سندھ نہال ہاشمی اپنے سیاسی تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے صوبے میں اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے نبھائیں۔



