راولپنڈی میں گھر جاتی بہنوں سےڈکیتی کا واقعہ، تفتیش سی سی ڈی کے سپرد

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)راولپنڈی کے علاقے وارث خان میں گھر جاتی بہنوں سے ڈکیتی کے واقعے کی تفتیش سی سی ڈی کے سپرد کر دی گئی۔سی سی ڈی کو تفتیش ملنے کے بعد گزشتہ شب ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ سی سی ڈی ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کی شناخت کی جبکہ اس کے فرار کے راستوں سے مزید کیمرہ فوٹیجز حاصل کر کے اسے ٹریس کیا گیا۔

تحقیقات کے مطابق واردات کے بعد ملزم رحیم آباد کے قریب پہنچا جہاں ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے اس کی تلاش کی گئی۔ سی سی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے24گھنٹوں کے اندر مقابلے کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سبیل ریکارڈ یافتہ ہے اور اس کا تعلق باغ آزاد کشمیر سے بتایا جاتا ہے۔ملزم kiخلاف جڑواں شہروں کے مختلف تھانوں میں12مقدمات درج ہیں جن میں گنجمنڈی تھانے میں4،سبزی منڈی میں3اورپیر ودہائی،بنی اور وارث خان میں ایک ایک مقدمہ شامل ہے۔ملزم کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ بھارہ کہو اور تھانہ کھنہ میں بھی ایک ایک مقدمہ درج ہے۔

مزید خبریں

Back to top button