آبنائے ہرمز بند رہے گا،دشمن سے شہدا کے خون کا بدلہ لیں گے،قوم اتحاد سے دشمن کو شکست دےگی،مجتبیٰ خامنہ ای

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران کے نو منتخب سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای نے اپنے پہلے آڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ سے امریکی اڈے بند کئے جائیں ۔انہوں نے شہید ایرانیوں کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ آبنائے ہرمز کی بندش کا بھی اعلان کیا ہے۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ 15پڑوسی ممالک کیساتھ اچھے تعلقات ہیں،ہم اپنے پڑوسیوں کیساتھ اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں۔انہوں کہا کہ ہمارے بچوں کے سکولوں کو نشانہ بنایا گیاہے جس کا ہم بدلہ لیں گے ،ایرانی عوام کا اتحاد ہمیشہ قائم رہے گا۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ہم عوام کی یکجہتی سے دشمن کو شکست دینگے ،قرآن کے مطابق فیصلے کروں گا۔

انہوں نے دشمن کے اڈوں کو مسلسل نشانہ بنانے کا بھی اعلان کیا۔

مزید خبریں

Back to top button