حکومت سندھ کا توانائی کے ممکنہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کفایت شعاری اقدامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ

تمام محکموں کو کفایت شعاری کے ان اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا،شرجیل میمن

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)حکومت سندھ کا توانائی کے ممکنہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کفایت شعاری اقدامات مزید سخت کرنیکافیصلہ۔سرکاری افسروں کو فراہم کیے جانے والے فیول میں50فیصد کمی اور سرکاری گاڑیوں کا60فیصد حصہ گراؤنڈ کرنے کی ہدایات

آپریشنل وہیکلز، پولیس موبائل، ایمبولنسز، فائر برگیڈ اور دیگر ضروری گاڑیاں مستثنیٰ ہونگی، کفایت شعاری کمیٹی اجلاس میں فیصلہ

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت قائم کفایت شعاری کمیٹی کے اہم اجلاس۔اجلاس میں صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی، ضیاء الحسن لنجار اور مکیش کمار چاولہ سمیت متعلقہ حکام کی شرکت اجلاس میں توانائی کے مؤثر استعمال، سرکاری اخراجات میں کمی، عوامی خدمات کی فراہمی کو متاثر کیے بغیر وسائل کے بہتر انتظام اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی غور۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر کوئی محکمہ ان ہدایات کی خلاف ورزی کرے گا تو متعلقہ گاڑی کو تحویل میں لیا جا سکے گا،عملدرآمد کی نگرانی اور خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی سیکریٹری جی اے اور سیکریٹری ایکسائز پر مشتمل ایک مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی

مانیٹرنگ کمیٹی گراؤنڈ ہونے والی گاڑیوں کی مکمل فہرست بھی مرتب کرے گی ، کمیٹی ممبران کی ہدایات

تمام پروجیکٹ وہیکلز کی تفصیلات حاصل کر کے انہیں جلد از جلد ریکور کیا جائے اور رپورٹ پیش کی جائے، کمیٹی ممبران کی ہدایات

سرکاری دفاتر ہفتے میں چار دن معمول کے مطابق کھلیں گے، جمعے کے روز ورک فرام ہوم ہوگا، کمیٹی کی جانب سے حکومتی فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ

اجلاس میں کفایت شعاری سے متعلق سندھ کابینہ کے دیگر فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کا لئے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال

صوبے بھر کے اسکول 16 مارچ سے 31 مارچ تک بند رہیں گے، امتحانات اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوں گے اور انہیں ملتوی نہیں کیا جائے گا، کمیٹی اجلاس میں فیصلہ

موجودہ حالات کے پیش نظر حکومت سندھ وسائل کے محتاط استعمال کو یقینی بنا رہی ہے ، شرجیل انعام میمن

فیصلوں کا مقصد عوامی خدمات کی فراہمی متاثر ہوئے بغیر توانائی کے استعمال میں کمی لانا ہے، شرجیل انعام میمن

شرجیل انعام میمن  نے کہا کہ تمام محکموں کو کفایت شعاری کے ان اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا

مزید خبریں

Back to top button