گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی ، ایم کیو ایم کا وزیراعظم سے رابطے کا فیصلہ

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی  کے اعلان پرایم کیو ایم نے وزیراعظم سے رابطے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی پراظہار عدم اطمینان کرتے ہوئے وزیراعظم سے رابطے کا فیصلہ کیاہے،ایم کیو ایم کا وفد جلد وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کرے گا۔

 واضح رہے کہ  مسلم لیگ کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سمری منظوری کے لیے صدر پاکستان کو بھجوا دی ہے۔

 وزیر اعظم نے نہال ہاشمی سے ملاقات بھی کی ہے جس میں انہیں گورنر سندھ تعیناتی پر مبارکباد  دی۔

مزید خبریں

Back to top button