فائیو جی انٹرنیٹ کی نیلامی کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زیر اہتمام فائیو جی انٹرنیٹ کی نیلامی کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان، پی ٹی اے بورڈ ممبران اور اعلیٰ حکام شریک ہیں۔

2600 میگا ہرٹز سپیکٹرم کی پوزیشن کیلئے بولی کا آغاز چیئرمین پی ٹی اے اور بورڈ ممبران نے کیا، تینوں ٹیلی کام کمپنیاں آن لائن بولی میں حصہ لے رہی ہیں۔

حکام کے مطابق 2600 میگا ہرٹز سپیکٹرم کی پوزیشننگ کیلئے تینوں کمپنیوں کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے اور آپریٹرز بہتر پوزیشن حاصل کرنے کیلئے بولیاں لگا رہے ہیں۔

5 جی سپیکٹرم کی نیلامی کا ہر راؤنڈ 15 منٹ کا ہوگا، پی ٹی اے نے 2600 میگا ہرٹس سپیکٹرم نیلامی کیلئے پیش کیا ہے، آج کے مرحلے میں آپریٹرز بینڈ کی پوزیشننگ کیلئے بولی لگائیں گے۔

ڈی جی لائسنسنگ عامر شہزاد نے کہا کہ آج کی بولی میں آپریٹرز بینڈ کی پوزیشننگ کیلئے بولی دیں گے، پہلے 2600 میگا ہرٹز میں بولی کی جائے گی، 3500 میگا ہرٹز کیلئے بولی بعد میں کی جائے گی، اگر ایک بینڈ پوزیشن کیلئے دو آپریٹرز آئیں گے تو بولی آگے بڑھے گی، اگلے مرحلے میں جانے کی صورت میں قیمت بڑھا دی جائے گی۔

پہلا راؤنڈ

فائیو جی آکشن کا دوسرے مرحلے کا پہلا راونڈ مکمل ہوگیا، پہلے راؤنڈ کے 2600 میگاہرٹز میں بینڈ پوزیشن کیلئے تینوں کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کر دی جس کے بعد بولی دوسرے راؤنڈ میں داخل ہوگئی۔

حکام کے مطابق دوسرے راؤنڈ میں 2600 میگاہرٹز بینڈ کی پوزیشنگ کی قیمت 1 لاکھ ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

دوسرا راؤنڈ

پی ٹی اے، فائیو جی آکشن کا دوسرے مرحلے کا دوسرا راونڈ بھی مکمل ہوگیا، تینوں ٹیلی کام آپریٹرز نے 2600 میگاہرٹز کی پوزیشنگ کیلئے بولی لگائی، تینوں ٹیلی کام آپریٹرز کے درمیان 2600 میگا ہرٹز کی پوزیشنگ کیلئے مقابلہ جاری ہے۔

تیسرا راؤنڈ

پی ٹی اے نے بولی کے تیسرے راؤنڈ کا آغاز کر دیا، تینوں ٹیلی کام آپریٹرز نے 2600 میگا ہرٹز کی پوزیشننگ کیلئے بولی لگائی، تینوں ٹیلی کام آپریٹرز کے درمیان 2600 میگا ہرٹز کی پوزیشننگ کیلئے مقابلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ منگل کو پاکستان میں 5 جی سپیکٹرم کی نیلامی کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا تھا، جس میں کل 597 میگا ہرٹز میں سے 480 میگا ہرٹز سپیکٹرم فروخت ہوئے۔

پی ٹی اے کے مطابق 2300 اور 2600 میگا ہرٹز بینڈز کے تمام لاٹس بک ہوگئے ہیں، جبکہ 3500 میگا ہرٹز کے 28 لاٹس میں سے 22 فروخت ہوئے، اس نیلامی میں مختلف ٹیلی کام کمپنیوں نے حصہ لیتے ہوئے سپیکٹرم خریدا، جس میں زونگ نے 110 میگا ہرٹز، یوفون نے 180 میگا ہرٹز اور جاز نے 190 میگا ہرٹز خریدے۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق اس نیلامی سے کل 507 ملین ڈالر حاصل ہوئے تھے۔

مزید خبریں

Back to top button