جڑانوالہ چرچ حملہ کیس، ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) سپریم کورٹ نے جڑانوالہ میں توہین مذہب کے مقدمات میں نامزد ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دی ہیں۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 12 مارچ کو کیس کی سماعت کرے گا۔
یاد رہے پنجاب حکومت نے جڑانوالہ واقعات کے 14 ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا تھا۔



