ٹرمپ نے جو خامنہ ای کیساتھ کیا عنقریب وہی ان کیساتھ ہونیوالا ہے،اسٹرولوجسٹ سامعہ خان کی پیشگوئی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)معروف ماہر نجوم (اسٹرولوجسٹ) سامعہ خان نے پیشگوئی کی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جو ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے ساتھ کیا ہے وہی عنقریب ان کے ساتھ ہونے والا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کے دوران معروف اسٹرولوجسٹ سامعہ خان نے پیش گوئی کی ہے کہ 21 مارچ 2026 تک اگر امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ نہیں رکی اور مذاکرات کے ذریعے معاملات حل نہ ہوئے تو یہ عالمی جنگ میں تبدیل ہوجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت آسمان پر ستارے الٹے چل رہے ہیں یعنی جو ستارے زمین کو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں وہ حیران کن طور پر 14 دن کے بجائے  2 مہینوں تک آسمان پر الٹے چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت آسمان پر ستاروں کو غضب ناک موڈ ہے، امریکا میں حالات خراب ہونے ہیں اور بھارت میں بھی حالات خراب ہوں گے، آپ یہ سوچیں کہ میں نے لوگوں کو دبئی میں پیسے نہیں لگانے دیا کیوں کہ دبئی میں گراؤٹ آئے گی۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے تھے کہ سعودی عرب کی بچت ہوجائے گی لیکن میں کہتی تھی کہ سعودیہ پر بھی ٹف ٹائم آئے گا اور مشرق وسطیٰ میں بحران آئے گا۔

سامعہ خان نے کہا کہ ابھی تو یورپ میں بحران آنا ہے، دیکھیں نہ برطانیہ نے ٹرمپ کو انکار کردیا ہے، اب آگے دیکھیں کیا ہوتا ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی طرح ان کا ستارہ بھی گردش میں ہے، اور انہوں نے جو بویا ہے وہ جلدی کاٹیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button