مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے خاتمے کیلیئے فریقین سفارتکاری اور امن کو ایک اور موقع دیں،بلاول بھٹوزردرای

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا دبئی میں میزائل کا ملبہ گرنے سے دو پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ افسوس۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا جاں بحق پاکستانی شہریوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا دبئی میں پاکستان کے سفارتی مشن سے جانبحق افراد کے اہلخانہ سے رابطے میں رہنے اور بھرپور تعاون پر زور۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی متحدہ عرب امارات سمیت جنگ زدہ علاقوں میں موجود پاکستانیوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی بھی اپیل۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے خاتمے کیلیئے فریقین سفارتکاری اور امن کو ایک اور موقع دیں



