ایرانی مجلس خبرگان نے نیا سپریم لیڈر منتخب کرلیا

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی مجلس خبرگان نے نیا سپریم لیڈر منتخب کرلیا۔الجزیرہ کےمطابق ایرانی مجلس خبرگان نے نیا سپریم لیڈر منتخب کرلیا ہے،باضابطہ اعلان مجلس خبرگان کے سیکریٹریٹ کی جانب سے کیا جائیگا،علم الہدی کے مطابق کسی بھی رکن کو آئین کے تحت اپنا فیصلہ تبدیل کرنے کا حق نہیں۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کے ہر جانشین کو نشانہ بنائیں گے،جانشین کے انتخاب میں حصہ لینے والوں کا پیچھے کریں گے۔



