آپریشن غضب للحق جاری، پاک افغان بارڈر پر شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں تباہ

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)افغانستان کی بلا ااشتعال کارروائی کے خلاف پاک فوج کا آپریشن غضب للحق جاری ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان بارڈر پر شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں تباہ ہوگئیں۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ پاک فوج کی کارروائی کےباعث افغان طالبان کو بھاری نقصانات اورپسپائی کا سامنا کرنا پڑا اور کارروائی کےنتیجے میں متعدد افغان طالبان ہلاک جبکہ باقی فرار ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ  افغان طالبان اورفتنہ الخوارج کےخلاف پاک فوج کی زمینی اور فضائی کارروائیاں بھی جاری ہیں اور آپریشن اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔ 

مزید خبریں

Back to top button