امریکہ میں ایران جنگ کے اثرات: اوہائیو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

اوہائیو (جانو ڈاٹ پی کے)امریکہ ایران جنگ کے اثرات اب تیل کی قیمتوں پر پڑنے لگے۔ امریکی ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس میں پٹرول 80 سینٹ گیلن  مہنگا ہو گیا۔ جو پاکستانی روپوں میں باسٹھ روپے فی لیٹر اضافی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈیزل ، گیس اور ٹرانسپورٹ میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ جس سے ورکنگ کلاس امریکی شہریوں پر معاشی دباو بڑھنے لگا ہے۔ واضح رہے امریکہ میں تیل کی قیمت حکومت کنٹرول نہیں کرتی بلکہ اوپن مارکیٹ  مسابقتی بنیاد پر طے کرتی ہے۔ لہذا دور دراز ریاستوں میں یہ اضافہ ایک سو سے لے کر ایک سو پچاس روپے فی لٹر تک ہو سکتا ہے۔ جبکہ ڈیزل مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ کے کرائے مہنگے ہونے سے اشیاء خوردو نوش کی قیمتیں بھی بڑھنے لگیں۔

مزید خبریں

Back to top button